کراچی میں قیام امن کے لیے شہریوں کا اہم کردار ہے:ڈی جی رینجرز

کراچی میں قیام امن کے لیے شہریوں کا اہم کردار ہے:ڈی جی رینجرز
کراچی میں قیام امن کے لیے شہریوں کا اہم کردار ہے:ڈی جی رینجرز

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں قیام امن کے لیے شہریوں کا اہم کردار ہے۔

سندھ میں تعلیم اور صحت کے ادارے تباہ ہیں،وزیراعلی کو خود صوبے کا مقدمہ لڑنا چاہیے: مصطفی کمال

کراچی میں قائد ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعیدکا کہنا تھا کہ قائداعظم کاتعلق سیاسی خاندان سے نہیں تھا انہوں نے ا پنی پہچان قانون دان ہونےکی حیثیت سے بنائی،نوجوان اپنی زندگی قائد کے ا صولوں کے مطابق گزاریں۔ ڈی جی رینجرز نے کہاکہ آئندہ کوئی گینگ بناکر کراچی کے عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتا، کراچی کے شہریوں کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، قیام امن کے لیے شہریوں کا اہم کردار ہے۔میجر جنرل محمد سعید کہتے ہیں کہ کراچی کی پاکستان میں معاشی ترقی کے کردار پر سب کو اتفاق ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...