وزیراعظم کے الیکشن کے لیے تیاری نہیں کی ،مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تواگلا وزیراعلیٰ سندھ ہمارا ہوگا: فاروق ستار

وزیراعظم کے الیکشن کے لیے تیاری نہیں کی ،مردم شماری کے نتائج درست ہوئے ...
وزیراعظم کے الیکشن کے لیے تیاری نہیں کی ،مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تواگلا وزیراعلیٰ سندھ ہمارا ہوگا: فاروق ستار

  


اسلام آباد(صباح نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن کے لیے تیاری نہیں کی، مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تو2018کے عام انتخابات کے بعد سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوایم پاکستان کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہناتھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے حالیہ جلسے تاریخی جلسے تھے اورابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے، جتنی بھی دھڑے بازی کرلی جائے ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ نہیں توڑا جا سکتا، 2018کے الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ اورسکھر سے جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018میں وزیراعظم کے الیکشن کے لیے تیاری نہیں کی، مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تووزیراعلی کی سیٹ ایم کیو ایم پاکستان کی ہوگی۔ ایم کیو ایم کے روایتی مخالف صرف الزام ہی لگاتے ہیں، ہمارا 23 اگست 2016 کا اقدام عوام کے سامنے ہے، مقدمات کے فیصلے عدالتوں کوکرنے دیئے جائیں اور میدان میں آکربنیادی ایم کیو ایم کا مقابلہ کریں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...