رضا ربانی پارٹی کا اثاثہ ہیں ان سے لاتعلقی کا کوئی اظہار نہیں کیا:بلاول بھٹو زرداری

رضا ربانی پارٹی کا اثاثہ ہیں ان سے لاتعلقی کا کوئی اظہار نہیں کیا:بلاول بھٹو ...
رضا ربانی پارٹی کا اثاثہ ہیں ان سے لاتعلقی کا کوئی اظہار نہیں کیا:بلاول بھٹو زرداری

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ رضاربانی پیپلز پارٹی کااثاثہ ہیں ان سے لا تعلقی نہیں کی،پیپلزپارٹی کا وفدطاہرالقادری کی اے پی سی میں جائےگا انصاف کے حصول کیلئے طاہرالقادری کاساتھ دیں گے۔

ہمسایہ ممالک کے درمیان سہ فریقی نظام افغانستان میں دیر پا امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا: خواجہ آصف

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا سینئرصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سندھ سے پنجاب میں داخل ہوں گا نوازشریف کاساتھ دیاتوماضی کی طرح پھردھوکا دیں گے وہ قابل اعتمادنہیں ا ن کا ساتھ دیتے تھے توطعنہ ملتا تھا کہ کرپشن کاساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تر قی پسند نظریے پرقائم ہیں میری سیاست کسی کیخلاف نہیں عوام کے حقوق کیلئے ہے، عوام کے حقوق چھیننے والی کسی بھی قوت کیخلاف جاسکتاہوں۔بلاول کہتے ہیں کہ وزیراعلی سندھ کوتوپانی کے مسئلے پرطلب کرلیاگیا لیکن وزیراعلی پنجاب کوسانحہ ماڈل ٹاون پرطلب نہیں کیاگیا۔چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کوصرف وزیراعظم بننے کی فکرہے ان کی سیاست صرف کرسی کے گرد گھومتی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...