"NCIHP" پاکستان میں لسانیت عصبیت فرقہ واریت کے خاتمے کےلیے کام کررہی ہے: ناصر قائم خانی

"NCIHP" پاکستان میں لسانیت عصبیت فرقہ واریت کے خاتمے کےلیے کام کررہی ہے: ناصر ...

  


عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )  قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ناصر قائم خانی نےکہا ہے کہ "NCIHP" پاکستان میں لسانیت عصبیت فرقہ واریت کے خاتمے کےلیے کام کررہی ہےاور "NCIHP"کے ممبران اور عہدیداروں کو عوام کے مسائل کے حل کےلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ "NCIHP" کراچی ریجن کے چیرمین شفیق احمد ایڈووکیٹ نےکہا ہےکہ قانون کے داہرے میں رہتے ہوئے ہمیں لوگوں کی قانونی انسانی حقوق کی مددکی فراہمی کےلیے ہمیں آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا عمرکوٹ غوثیہ نرسری پارک میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ضلع عمرکوٹ کے ضلعی عہدیداروں اور ممبران اقلیتی ونگ کے ممبران کےایک سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی .

رہنماوں نے کہا کہ قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ملک میں لسانیت عصبیت فرقہ واریت کے خاتمے کےلیے اور ملک میں امن محبت اخوت وبھائی چارے کے اپنا کردار ادا کررہا ہے اور اس کام میں ھم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرناہوگا اللہ تعالی نے آپ کو اس پیلٹ فارم سے عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے آپ ایمانداری خلوص نیت لگن کےساتھ اپنا کردار ادا کریں .انسانیت کی خدمت کرنا ایک عظیم کام ہے تقریب سے قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ناصر قاہم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قانون کے داہرے میں رہتے ہوئے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہوگا پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا .

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اس موقع پر تقریب سے کراچی ریجن کے چیرمین شفیق احمد ایڈووکیٹ عمرکوٹ ضلعی چیرمین حاجی مجیب کےکے اور محمد علی اختر ناشاد صوفی اعظم سمیت دیگر رہنماؤں نےخطاب کیا پروگرام کے آخر میں سندھ کے صدر ناصر قاہمخانی اور کراچی ریجن "NCIHP"ضلع عمرکوٹ کے چیرمین اور صوبائی آرگنائزر نے عمرکوٹ کے عہدیداروں اقلیتی عہدیداروں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل معلوم کیے اس موقع پر ضلعی چیرمین عمرکوٹ حاجی مجیب کےکے اور دیگر ممبران نے عمرکوٹ ضلع کے مختلف مسائل اور صورتحال سے آگاہ کیا اجلاس کے آخر میں کراچی ریجن کے چیرمین ایڈوکیٹ شفیق احمد نے "NCIHP"کے ممبران عہدیداروں کو تنظیمی کام کے طریقہ کار اور عوام الناس کے مسائل کے حل کے متعلق خصوصی لیکچر دیا.

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...