ریشم کا اپنی نئی ڈرامہ سیریل’ ’چکر‘ ‘کی کامیابی پر دوستوں کو ڈنر

Dec 26, 2018


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریشم نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل’ ’چکر‘ ‘کی کامیابی پر دوستوں کو ڈنر دیا جس میں معروف رائٹرفصیح باری خان، یاسمین طاہر،نعیم طاہر،علی طاہر،ربعیہ چوہدری اوربابرہ شریف نے شرکت کی۔اس موقع پر فصیح باری خان کی لکھی ہوئی ایک اور سیریل’موہنی مینشن کی سنڈریلائیں‘میں کام کرنے والے کئی فنکار بھی موجود تھے جس کے ڈائریکٹر علی طاہر ہیں۔ منفرد سکرپٹ کی بنیاد پر اس سیریل کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ تمام لوگوں نے دونوں ڈراموں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
جبکہ فصیح باری خان کا کہنا تھا کہ بول انٹرٹینمنٹ سے ان کے چار ڈرامے نشر کئے جارہے ہیں جس پر وہ بہت خوش ہیں اور اس کامیابی پر اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔

مزیدخبریں