2018 ہاکی کھیل کے لئے تلخ ثابت ہوا

2018 ہاکی کھیل کے لئے تلخ ثابت ہوا
 2018 ہاکی کھیل کے لئے تلخ ثابت ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سال 2018 ء ملک میں کھیلوں کے لئے تلخ ثابت ہوا مجموعی طور پر پاکستان کھیلوں کے میدان میں کوئی گرانقدر خدمات سر انجام دینے سے قاصر رہا خاص طور پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کا بیڑہ غرق ہی نظر آیا پاکستان پہلے ہی قومی کھیل میں بہت پیچھے تھا مگر اس سال تو پاکستان ہاکی کی تاریخ میں ناقص ترین کارکردگی ہی پیش کرسکا ورلڈ کپ سمیت کامن ویلتھ گیمز جیسے بڑے ایونٹ کھیلے گئے مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے کھیل سے نہایت مایوس ہی کیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی پر مسلسل انگلیاں ہی اٹھتی گئی مگر افسوس کی بات یہ کہ عملی طور پر ہاکی کی ترقی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اعلی عہدے دارصرف اپنی نوکریاں بچاتے نظر آئے اب جب حال ہی میں ورلڈ کپ میں ٹیم نے ناقص کھیل پیش کیا تو سوائے کھلاڑیوں اور چند عہدے داروں کے اسعتعفوں کے اور کچھ حاصل نہیں ہوا سوال یہ ہے کہ اب جب نیا سال شروع ہونے والا ہے

اور نئی حکومت نے ملک میں تبدیلی کا نعرہ بھی بلند کررکھا ہے کیا ہاکی کے کھیل میں بھی کوئی مثبت تبدیلی آئے گی جو اس وقت کی سب سے زیادہ ضرورت بھی ہے یہ سچ ہے کہ کرکٹ ہاکی سے زیادہ مقبول کھیل ہے اور اسکی بہتری کیلئے بہت کام کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اس کو اس طرح سے ہرگز نظر انداز کرنے کی ضرورت نہیں ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان خود سپورٹس مین رہے ہیں اور ان کو تو دیگر کھیلوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہاکی کے کھیل پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے

ایک وقت میں جب عمران خان جب خود اپنے کیرئیر کے عروج پر تھے پاکستان کی ہاکی ٹیم کا شمار دنیا کی خطرناک ٹیموں میں ہوتا تھا او ر آج پاکستان کی ٹیم کمزور ترین ٹیم ہے اور اس کو ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکتا ہے جس کے لئے عمران خان جیسے انسان کے حوصلے اور ہمت کی ضرورت ہے بس تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے امید ہے کہ نئے سال میں ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے ملک میں ہاکی کا کھیل ایک مرتبہ دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا امید ہے کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ اس حوالے سے مثبت عملی اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

رائے -کالم -