شیخوپورہ: نجی بینک کی اے ٹی ایم میں آگ لگنے کے واقعے کا ڈراپ سین
شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی بینک کی اے ٹی ایم میں آگ لگنے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق نجی بینک کے کیشیئر شان نے بینک کی اے ٹی ایم کو آگ لگنے کا ڈرامارچایا۔ ملزم نے اے ٹی ایم میں پہلے پٹرول رکھا جس کے بعد رقم نکال کر اسے آگ لگا دی۔ پولیس نے ملزم کیشیئراور اس کے ساتھی سے چوری کیے گئے22 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی اے ٹی ایم مشین سے پیسے چراتا رہاہے۔ ملزم شان اے ٹی ایم سے چرائی ہوئی رقم سے میچ پرسٹہ لگاتا تھا۔