منشیات برآمدگی کیس عامر لیاقت نے شہر یار آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،فرط جذبات میں اپنی ہی حکومت کے خلاف بول اٹھے

منشیات برآمدگی کیس عامر لیاقت نے شہر یار آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،فرط ...
منشیات برآمدگی کیس عامر لیاقت نے شہر یار آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،فرط جذبات میں اپنی ہی حکومت کے خلاف بول اٹھے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے رانا ثنا اللہ کے خلاف اے این ایف کی کارروائی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ۔نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر قسمیں وہ کھاتے ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں ،اگر ثبو ت نہیں دے سکتے تو اعتراف کرلیں ۔عامر لیاقت نے کہا کہ حکومت میری نہیں ہے بلکہ میں حکومت کا حصہ ہوں ،حکومت تو وزراءاور مشیروں کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اے این ایف کا چالان بہت دلچسپ تھا ،ہیروئن 21کلو برآمد ہوئی چالان پر 15کلو لکھی گئی تو باقی چھ کلو ہیروئن کہاں گئی ۔انہوں نے کہا کہ احتسا ب کا عمل بھی شفاف ہونا چاہیے ۔

مزید : قومی


loading...