لاہور پولیس کی جانب سے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 143 ویں یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات

لاہور پولیس کی جانب سے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 143 ویں یومِ پیدائش اور ...
لاہور پولیس کی جانب سے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 143 ویں یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 143 ویں یومِ پیدائش اور مسیحی برادی کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید، ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز کرسمس کی صبح سے ہی گرجا گھروں کے دورے کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر نے مرکزی گرجا گھروں کے بشپ سے ملاقات کی جبکہ ملکی ترقی اور سلامتی کے لئے دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پیز سمیت پولیس افسران نے گرجا گھروں کی انتظامیہ، پاسٹرز اور پادریوں سے ملاقاتیں کیں،مسیحی بھائیوں کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹے اور انہیں تحائف پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق24اور25دسمبرکو دعائیہ تقاریب کے موقع پر گرجاگھروں میں آنے والے اشخاص کو مکمل شناخت اور چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے موقع پر 06ہزار سے زائد پولیس افسرا ن اورجوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں اور عبادت گزاروں کو تین درجاتی حصار پر مبنی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ قائد اعظم ڈے کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات کو بھی سخت سکیورٹی فراہم کی گئی۔اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات کئے گئے تھے۔حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات تھے جو اطراف کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے۔ پارکنگ گرجا گھروں سیمناسب فاصلہ پر بنائی گئی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہوررائے بابر سعید نے کیتھڈرل چرچ مال روڈ،سینٹ اینڈریو چرچ نابھاروڈ،سیکرڈ ہارٹ چرچ ریگل چوک،ڈان باسکو چرچ، دی کراٹسٹ چرچ،دی سالویشن آرمی چرچ، مسیحی بشارتی کلیسا اور یونئٹیڈ چرچ ایف سی کالج سمیت مختلف گرجا گھروں میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ مسیحی برادری اور لیڈر شپ نے کرسمس کے لئے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات پربھر پور اطمینان کا اظہارکیا۔رائے بابر سعید نے گرجا گھروں،پارکس اور قائد اعظم ڈے کے حوالے سے جاری تقریبات پر تعینات پولیس افسران واہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور مستعد ہو کرڈیوٹی کرنے پرپولیس افسران، جوانوں اور رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعید نے پولیس جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و اہلکار انتہائی چوکس ہو کر ڈیوٹی کریں، مشکوک سرگرمیوں اورمشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید نے سینٹ فرانسسز چرچ پیکو روڈ،ایس جی اے چرچ بہار کالونی اور7thڈے چرچ وسن پورہ چوہنگ سمیت مختلف گرجا گھروں کادورہ کیا۔ ایس ڈی پی اوز اوردیگر پولیس افسران نے ایس ایس پی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ محمد نویدنے گرجا گھروں کی انتظامیہ اور مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ کرسمس کی شام ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعیدنے گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال،چڑیا گھر،جیلانی پارک اور باغ جناح سمیت شہر کے مرکزی پارکس اور تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔پارکوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے مسیحی فیملیز کی بڑی تعداد میں پارکوں میں آمد کے پیش نظر تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوزکو پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے اور شہریوں کی چیکنگ کے عمل کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ شہر کے 08بڑے پارکس سمیت تمام متعلقہ تفریح گاہوں اور پارکوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔گرجا گھروں، کرسمس بازاروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف میں ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان اور تھانوں کی ٹیموں نے موثر پٹرولنگ یقینی بنائی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...