سعودی وزیر خارجہ آج  پاکستان  کے دورے پر آئیں گے

سعودی وزیر خارجہ آج  پاکستان  کے دورے پر آئیں گے
سعودی وزیر خارجہ آج  پاکستان  کے دورے پر آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  السعودآج بروز جمعرات پاکستان  کے دورے پر آئیں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان السعود وزیراعظم عمران خان  اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ  کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اورخطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دیرینہ  برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں

مزید :

قومی -