ذخیرہ اندوزوں کے  خلاف کارروائی کی جائے

ذخیرہ اندوزوں کے  خلاف کارروائی کی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی!میرا تعلق لاہور شہر کے مشہور علاقے کینال مین مارکیٹ سے ہے۔ یہ مارکیٹ کافی بڑی اور مشہور ہے اور ذخیرہ اندوزوں سے بھری ہوئی ہے۔ یہاں ضرورت کی ہر چیز دستیاب ہوتی ہے، مگر آج کل ذخیرہ اندوزوں نے اپنی مرضی کی قیمت حاصل کرنے کے لئے کچھ اشیاء ذخیرہ کر لی ہیں۔ ہٹ دھرمی کا یہ عالم ہے کہ کوئی بھی چیز اب مناسب قیمت پر دستیاب نہیں ہے۔ یہ ذخیرہ اندوز حکومتی ریٹ لسٹ اپنی دکانوں پر نہیں لگاتے، بلکہ عوام سے منہ مانگی قیمت طلب کرتے ہیں اور گاہک کو یہ اشیاء مجبوراً خریدنا پڑتی ہیں۔ میری آپ کے اخبار کے ذریعے تمام اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ مین مارکیٹ میں اپنی خفیہ ٹیموں کو بھیج کر حالات کا جائزہ لیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چھاپے مار کر کارروائی کا آغاز کریں۔خورونوش کی اشیاء امیر و غریب سب کی ضرورت ہیں۔ برائے مہربانی دکانداروں پر کڑی نظر رکھیں اور عام شہریوں کو اس عذاب سے چھٹکارا دلائیں۔ (سید سلمان حیدر،کینال مین مارکیٹ لاہور)

مزید :

رائے -اداریہ -