ایشل فیاض فیشن ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد سلور سکرین پر بھی کامیاب

ایشل فیاض فیشن ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد سلور سکرین پر بھی کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایشل فیاض نے فیشن ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد سلور سکرین پر بھی کامیاب آغاز کیا ہے۔ان کے کریڈٹ پر آبرو،دل مجبور اور ہتھیلی سمیت کئی مقبول سیریلز ہیں۔ انہیں سلور سکرین پر متعارف کرانے کا سہرا رائٹر ڈائریکٹرخلیل الرحمٰن قمر کے سر ہے۔ان کی پہلی فلم”کاف کنگنا“ کو خاصی پزیرائی ملی جس میں ان کی پرفارمنس بھی دل کو چھولینے والی تھی۔ ایشال فیاض اپنی پہلی فلم سے مطمئن اور خوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے انٹرویو کے دوران کیا۔ ایشال فیاض نے بتایا کہ ”کاف کنگنا“ میں کا م کا تجربہ بہت اچھا رہا کیونکہ مجھے اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میں نے خود کو پہلی بار بڑی سکرین پر دیکھا جس سے اپنی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی بھی ہوئی۔میں فلم میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔میں نے فلم میں جتنی بھی ایکٹنگ کی وہ سب خلیل صاحب نے اپنی مرضی سے کرائی۔

،جو بھی میں نے بولا،جوبھی کہا،یہاں تک کہ جو میں نے دیکھنا تھاوہ بھی انہوں نے بتایا کہ میں نے کس طرح دیکھنا ہے۔انہوں نے جیسے جیسے کہا میں کرتی گئی کیونکہ جو آئیڈیا ڈائریکٹر نے اپنے دماغ میں بٹھایا ہوتا ہے آرٹسٹ کو اس کے مطابق ہی کام کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

کلچر -