اداکارہ کبریٰ خان فلم’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے اہم کردار میں کاسٹ

اداکارہ کبریٰ خان فلم’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے اہم کردار میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ کبریٰ خان کو ہمایوں سعید کی فلم’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے اہم کردار میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق اداکارہ نے بھی کردی ہے۔چند ماہ پہلے جب فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تو کئی نام سامنے آرہے تھے۔اگرچہ ابھی تک آفیشل کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بن گئی ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں اور یہ فلم آئندہ سال ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔کبریٰ خان ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں آن ایئر ڈرامہ سیریل’الف‘ میں حسن جہاں کا کردار تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

مزید :

کلچر -