جنید خان’’خدا اور محبت‘‘ سیزن 3کی ریکارڈنگ میں مصروف

جنید خان’’خدا اور محبت‘‘ سیزن 3کی ریکارڈنگ میں مصروف

  



لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکار جنید خان ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت‘‘کے سیزن 3 کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ محبت نہ کریو،میں اپنی جاندار اداکاری سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والے جنید خان مداحوں کیلئے تیسرے سیزن میں ہدایت کار وجاہت حسین، ہاشم ندیم کی تحریر اور دیگر مرکزی کاسٹ میں فیروز خان، اقرا عزیز کے ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے۔ اس موقع پر جنید خان کا اپنے کردار کے بارے میں کہنا تھا کہ ’خدا اور محبت‘ کو عوام نے بہت سراہا اور اس پروجیکٹ پر کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس ڈرامہ کے تیسرے سیزن کو بھی لوگ بہت پسند کریں گے۔

جنید خان اس سے قبل بے شمار مشہور ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں جن میں کم ظرف، ہانیہ، عشق تماشہ اور سلسلے سرفہرست ہیں۔

ان کی منفرد پرفارمنس کے باعث ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جنید خان نے نہ صرف اداکاری بلکہ موسیقی میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔جنید آئندہ سال کامران باری کی فلم ’کہے دل جدھر‘ سے بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...