ڈراموں میں خواتین کوکمزوردکھا کرغلط تاثر پھیلایاجارہاہے:فنکار

ڈراموں میں خواتین کوکمزوردکھا کرغلط تاثر پھیلایاجارہاہے:فنکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں خوا تین کو بہت کمزور دکھا کر پوری دنیا میں ایک غلط تاثر دیا جارہا ہے۔ ڈراموں میں خواتین کو مضبوط طور پر پیش کیا جائے اور ہمارے معاشرے کا یہ پہلو بھی دکھایا جائے کہ ہماری بہت سی خواتین در پیش مسائل کا سامنا بہادرانہ طور پر کررہی ہیں اور وہ اپنا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ ہمارے ڈراموں میں خواتین کی بیچارگی دکھا کر بہت منفی تاثر دیا جارہا ہے اس کے ساتھ شوبز شخصیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری جمود سے نکل آئی ہے۔


نئی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی میں پاکستانی عوام اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے طویل المدت حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ فلم انڈسڑی کو بحرا نوں سے نکالنا کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ اس سے وابستہ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے جس کو ہمیں ہر صورت پورا کر نا ہو گا ۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،افتخار افی‘،آغا قیصر عباس،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی، سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی اور دیگر کا کہناہے کہ ہم فلم انڈسڑی کی کا میابی اور بحالی کیلئے جو کوشش کر رہے تھے وہ کا میاب ہو رہی ہے اور فلم انڈسڑی جمود سے نکل آئی ہے۔ پچھلے دو تین سال سے ملکی فلموں کی کامیاب نمائش فلم انڈسٹری کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ہمیں اپنے آپ کو وقت کے ساتھ تبدیل کرنا ہوگا۔


،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،روینہ خان،عینی رباب،حمیرا،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ

مزید :

کلچر -