الحمراء میں قائد اعظم ؒکے یوم پیدائش پر تصویری نمائش

الحمراء میں قائد اعظم ؒکے یوم پیدائش پر تصویری نمائش

  



لاہور (پ ر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر بھر پور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔بانی پاکستان کی خوبصورت اور نایاب تصاویر پر مبنی نمائش کا منعقد ہوئی۔سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان کے ہمراہ نمائش کاافتتاح کیا۔کمشنر سوشل سیکیورٹی تنویر اقبال نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور نے اس موقع پر کہاکہ میں یوم ولادت قائد پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آج کے دن ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں ان مقاصد کے حصول میں صرف کریں گے جن کے لئے بابائے قوم نے انتھک محنت اور کوشیش کیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ اپنی احسن اقدار کو فرو غ دے کر پاکستان کو عظیم ملک بنا رہے ہیں،قائداعظم کے تصور کے مطابق ادب و ثقافت کے شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں،ہمیں متحد ہوکر قائداعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ ترقی کی منازل حاصل کرنے کیلئے قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا، الحمرا نے اپنے عظیم قائد کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے پروقار تقریبات کا انعقاد کیا،قائد کے پوٹریٹ پر مبنی نمائش میں انکی خوبصورت پر نایاب تصاویر رکھی گئی ہیں جیسے عوام کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور خصوصا نئی نسل کوبابائے قوم کی زندگی، آزادی کے سفر میں کی جانے والی جدوجہد سے روشناس کروایا گیا،ان تصاویر کو دیکھ کر اپنے وطن کے لئے کام کرنے کا عزم تازہ ہو جاتا ہے۔یہ دن ملک وقوم کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے،دنیا بھر میں اس شخصیت کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں،الحمرا نے بھی ہمیشہ کی طرح انکی خدمات کو یاد کرنے کے لئے اپنے باقاعدہ سلسلے گوشہ گیان میں ایک اہم نشست کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعدا د میں شریک لوگوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے احسان کو یاد کیا۔

نامور سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں وطن کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے،قائداعظم نے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ باوجود خطرات کے جوہمیں درپیش ہیں، آپ سب کا مل اتحاد او ریکجہتی کے ساتھ مل کر کام کریں، مجھے یقین ہے کہ ہم پاکستان کا وقار پہلے سے زیادہ بلند رکھتے ہوئے اور اسلام کے عظیم روایات اور قومی پرچم کو بلند کئے ہوئے ان خطرات کے درمیان سے گزر جائیں گے۔گوشہ گیان میں نیاز حسین لکھویرا، زید حسن، شان زہرہ، ممتاز ملک، پروفیسر عابد قادری ودیگران نے بھرپور شرکت کی۔

مزید : کلچر