کسی دوست کی شادی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی،صوبیہ خان
لاہو ر(فلم رپورٹر) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے شادی کا جوڑا پہنا۔ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں اپنی کسی دوست کی شادی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی البتہ میری خواہش ہے کہ شوبز میں کام کرنے والی اداکارائیں جتنی جلدی ممکن ہوسکے شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں یہ میرا ان کومشورہ ہے۔ ہر لڑکی اپنی زندگی میں خوبصورت سے خوبصورت ترین لباس پہنتی ہے، مگر شادی کے دن وہ جو ملبوسا ت پہنتی ہے اس کو ساری زندگی نہیں بھول سکتی۔ صوبیہ خان نے کہاکہ انسانی نیچر ہے کہ وہ خوبصورت سے خوبصورت تر کی تلاش میں رہتا ہے اور میں بھی لباس کے معاملے میں بڑی محتاط ہوتی ہوں۔
اور ہمیشہ اچھے اوربہترین ڈیزائنرزکے منتخب کردہ لباس زیب تن کرتی ہوں۔
مگر شادی کے روز جو جوڑا پہنا جاتا ہے۔