دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز  کل سے ملائیشیا میں شروع ہونگے

دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز  کل سے ملائیشیا میں شروع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (سپورٹس رپورٹر)دوسرے سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز (کل)27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہوں گے۔ سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ ایونٹ میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔ گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کبڈی، تھروبال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، یوگا، فٹ سال، ہینڈ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل ہیں۔ایونٹ کیلئے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ یہ گیمز 30 دسمبر تک جاری رہیں گے۔