دلکش وادی نلترمیں سرمائی کھیلوں کی گہما گہمی اپنے عرو ج پر پہنچ گئی   

دلکش وادی نلترمیں سرمائی کھیلوں کی گہما گہمی اپنے عرو ج پر پہنچ گئی   

  



گلگت (این این آئی)ملک بھر سے آنیوالے اسکئیرزگلگت بلتستان میں واقع دلکش نلتر اسکی ریزورٹ پہنچ گئے۔ پرجوش اسکیئرز نے  خوشگوار موسم میں اس دلفریب اسکی سلوپ پر مختلف پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔  نوجوان اسکیئرز ان مقابلوں میں شرکت کے لئے کافی پرجوش دکھائی دیئے اور انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ پاک فضائیہ نے اس ریزورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا ہے یہاں پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں  کی آمد سے انہیں اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانے میں مدد حاصل ہو گی۔ ونٹر اسپورٹس سیزن کا پہلا ایونٹ سعدیہ خان اسکی کپ ہے  جو 27دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ اور ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے ہونے والے اس سیزن میں  ا سکیئنگ، فگر اسکیٹنگ،آئس ہاکی اور سنو بورڈنگ جیسے سرمائی کھیل کھیلے جائیں گے۔اس سیزن کے اہم مقابلوں میں شاہ خان اسکی کپ، نیشنل اسکی چمپئن شپ،  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چمپئن شپ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ چیف آف ائیر اسٹاف قراقرم الپائن انٹر نیشنل اور مالم جبہ انٹرنیشنل اسکی چمپئن شپ میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی اپنے جوہر دکھائیں گے۔ ان کھیلوں سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

 بلکہ انٹرنیشنل کھیلوں کے انعقاد کی راہیں بھی ہموارہونگی۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی