ٹورنٹو‘انجری کا شکار کینیڈین آندریسکو ٹینس ایونٹ 2020ء  سے آؤٹ

ٹورنٹو‘انجری کا شکار کینیڈین آندریسکو ٹینس ایونٹ 2020ء  سے آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورنٹو (آئی این پی) کینیڈین ٹینس سٹار آندریسکو کا انجری کے باعث نئے سال کا فاتحانہ آغاز کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، نیوزی لینڈ میں سیزن کے پہلے ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کی چیمپئن آندریسکو کو گھٹنے کی انجری نے کامیابیوں کا سفر تیز کرنے سے روک دیا۔کینیڈین ٹینس سٹار جنوری 2020 ء کا نیوزی لینڈ میں شیڈول اے ایس بی کلاسک ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گی، نئے سال کا فاتحانہ آغاز نہ کرنے پر ویمن کھلاڑی مایوسی کا شکار ہو گئی ہیں۔انجری کا شکار کینیڈا کی آندریسکوٹینس ایونٹ 2020 سے آؤٹ ہونے پر  ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ کہتی ہیں کہ نئے سال کا فاتحانہ آغاز نہ کرنے پر بہت زیادہ مایوس ہوں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی ٹیم سے بات کی ہے اور میں انجری سے بحالی کے لیے کوشاں ہوں، میری نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں بہت ساری یادیں وابستہ ہیں، اب میری نظریں 2021ء  میں ہونے والے ایونٹ پر ہے۔