معروف کمپنی کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ،12ہزار کلو ناقص چاکلیٹ برآمد

معروف کمپنی کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ،12ہزار کلو ناقص چاکلیٹ برآمد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بچوں کی اشیائے خورونوش تیار کرنے والی معروف کمپنی کی چیکنگ کی۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیاء برآمد کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے قریب قصور روڈ پر معروف کمپنی کے پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کی گئی۔چیکنگ کے دوران 12ہزار کلوناقص چاکلیٹ چپس برآمد کر لی گئی۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ ریکارڈ کی عدم موجودگی اورپروڈکٹس پر تاریخ میعادنہ لکھنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔چاکلیٹ چپس کو بغیر پیکنگ کھلا سٹور ایریا میں رکھا گیا تھا۔قانون کے مطابق ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش کو سٹور کرنے کی بجائے تلف کرنا ہوتا ہے۔ عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ قوانین کے مطابق اشیاء خورونوش کو کھلا،بغیر ڈھانپے یا پیکنگ کے رکھنا جرم ہے۔ہر قسم کی اشیائے خورونوش کی تیاری کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلی ہدایت نامے جاری کر رکھے ہیں۔راہنمائی کے لیے تفصیلی ہدایت نامے پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام اشیائے خورونوش تیار کرنے والی کمپنیاں انتہائی احتیاط اور حفظان صحت اصولوں پر کاربند رہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...