نااہل حکمرانوں نے ملک کوعالمی سطح پرتنہا کر دیا،عظمیٰ بخاری

نااہل حکمرانوں نے ملک کوعالمی سطح پرتنہا کر دیا،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو عالمی طور پر تنہا کردیا ہے۔کشمیر سمیت کسی ایشو پر مسلم ممالک پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہے۔ترکی،ملائیشیا اور ایران نے مغرب کی مخالفت کے باوجود کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دیا۔لیکن وزیراعظم نے ایک فون کال پر قابل بھروسہ تینوں دوست ممالک کو دکھ دیا۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کے حالات آج قابل رحم ہو چکے ہیں۔کوئی دوست ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا۔حکومت کی خارجہ اور داخلہ پالیسی کی نظر نہیں آرہی۔


حکومتی ترجمانوں کو صرف جھوٹ اور پروپیگنڈے کرنے کا ٹاسک ملتا ہے۔کسی حکومتی کے پاس کوئی تجربہ اور ویژن نہیں ہے جس وجہ سے پارلیمنٹ بے توقیر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا حکومتی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن بنانے میں تین دن لگ جاتے ہیں پھر بھی ایک نوٹیفکیشن نہیں بنا سکے۔ڈکٹیٹر مشرف کی جس طرح اس غیر جمہوری حکومت نے کھل کر حمایت کی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں آج بھی مشرف کی باقیات ہی برسر اقتدار ہیں۔