ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے،مومنہ وحید

 ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے،مومنہ وحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرکے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے اور ہمارے دور میں کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ترقی کا سفر پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے۔

  وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔پنجاب کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے- انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ون مین شو کے ذریعے حکومت چلائی جاتی رہی اور منتخب نمائندوں اور اسمبلی سے مشاورت کویکسر نظرانداز کیا گیاجبکہ ہماری حکومت نے اراکین اسمبلی کو پورا احترام دیا ہے - انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیااور ہر ادارے کو تباہ کر کے ملک سے کھلواڑ کیاگیالیکن تحریک انصاف کی حکومت کی دن رات محنت سے آج پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے سفر کی جانب چل پڑا ہے- ہم سابق دور کے کانٹوں کو ایک ایک کر کے چن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں روشن و خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ 
مومنہ