قائد اعظم ؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی:پروفیسر رفیق احمد

قائد اعظم ؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلائی:پروفیسر رفیق احمد

  



لاہور(سٹی رپورٹر)قائداعظم محمد علی جناحؒکے یوم ولادت اورکرسمس کے حوالے سے شہر میں مختلف مقامات پر تقریبات،کیک کاٹے گئے تفصیلات کے مطابق ایوان قائداعظمؒ، جوہر ٹاؤن لاہور میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 143ویں یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن اور وائس چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کی جبکہ کارکنان تحریک پاکستان مہمانان خاص تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، سینیٹر ولید اقبال، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف ومذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ممتاز دانشور سلمان غنی، کنوینر شعبہئ خواتین نظریہ پاکستان ٹرسٹ بیگم مہناز رفیع، کرنل(ر) محمد سلیم ملک،میاں ابراہیم طاہر، قیوم نظامی، رانا محمد ارشد، محمد یٰسین وٹو، بیگم خالدہ جمیل، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان، بیگم صفیہ اسحاق، مولانا محمد شفیع جوش، عامر کمال صوفی، احمر تاثیر انور، شفیق رضا قادری، امر جالبننے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر رفیق نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کو انگریزوں اور ہندوؤں کی غلامی سے نجات دلائی۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ قائداعظمؒ نے اپنی ساری زندگی قیام پاکستان کی تحریک کو کامیاب بنانے کی جدوجہد میں گزاری۔ انہوں نے علامہ محمد اقبالؒ کے خواب کو عملی تعبیر بخشی۔صوبائی وز یر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے قائد اعظم محمد علی جناح اور حضرت عیسیٰ ؑ کی پیدائش کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظمؒ کی سالگرہ کا دن 25 دسمبر بہت اہمیت کا حامل ہے۔ قائداعظم محمدعلی جناح نے برصغیرکے مسلمانوں کوآزاد الگ وطن دے کربہت بڑااحسان کیا ہے۔قائداعظم محمدعلی جناح امن، بھائی چارے اور جمہوریت کے داعی تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...