جی سی یو کے وائس چانسلر نے ڈے کیئر سنٹر کا دورہ کیا

جی سی یو کے وائس چانسلر نے ڈے کیئر سنٹر کا دورہ کیا

  



لاہو ر(سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے یونیورسٹی کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا،اساتذہ اور سٹاف ممبران کے بچوں کے ہمراہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب میں جی سی یو ڈینز پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ،پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان بھی موجود تھے۔

ڈے کیئر سینٹر کی انچارج ارم سہیل نے وائس چانسلر کو بتایا کہ اس وقت ڈے کیئر سینٹر کے ساتھ 10بچے رجسٹرڈ ہیں۔وائس چانسلر نے بچوں کو قائدِ اعظم کی زندگی اور تعلیمات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1