پی ٹی آئی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،سعدیہ سہیل

  پی ٹی آئی پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،سعدیہ سہیل

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قائد اعظم کے پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خا ن ملک کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

جس میں کافی حد تک کامیابی نظر آ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قائد کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق پاکستان کی تعمیر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا فلسفہ کرپشن سے پاک اور خوشحال پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان ویسا پاکستان نہیں ہے جس کا نظریہ ہمیں علامہ محمد اقبال نے دیا اور قائداعظم و مادرملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنی زندگی وقف کر کے اسے حقیقت بنایا۔ پاکستان کے حکمرانوں نے 72سال میں ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...