نفرتوں کو ختم کر کے پیار و محبت کے دیپ جلاناہوں گے،شہزادچوہان

نفرتوں کو ختم کر کے پیار و محبت کے دیپ جلاناہوں گے،شہزادچوہان

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ لاہور خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ یوم قائد تجدید عہد کا دن ہے،پاکستان کے وجودسے ہی ہمارا وجود قائم ہے اس تاریخی دن کے موقع پر ہمیں ایک دوسرے کے درمیان نفرتوں کو ختم کرکے پیار و محبت کے دیپ جلانے ہوں گے اور ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔

ان حالات میں روح قائد پکار پکار کر ہمیں جھنجھوڑ رہی ہے کہ ہم خواب غفلت سے کب بیدار ہوں گے؟ قیام پاکستان کے مقصد کو کب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے؟ قائد کے خواب کو کب شرمندہ تعبیر کریں گے؟ کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا؟یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات کے لئے ہمیں قائد اعظم کے فرمودات کا مطالعہ اور ان پر عمل کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...