قائد اعظم کے یوم ولادت پر عجائب گھر میں اہم تقریب
لاہور (سٹی رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر عجائب گھر میں ایک نمائشی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان کے لئے جدوجہد سے متعلق مختلف تصاویر رکھیں گئیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے مذکورہ نمائش کو دیکھا۔