حجامہ کے ذریعے سرائسز کا کامیاب علاج ممکن ہے،حکماء

حجامہ کے ذریعے سرائسز کا کامیاب علاج ممکن ہے،حکماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)سرائسسزایک دائمی جلد ی سوزش کی بیماری ہے۔ دنیا بھر میں 12کروڑ25لاکھ افراد اب تک اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔3ہزار سرائسز مریضوں کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 20فیصد خواتین کی رائے تھی کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کے روز مرہ کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ12فیصد مرد حضرات کی بھی یہی رائے تھی۔حجامہ طریقہ علاج سے سرائسز بیماری کا مکمل علاج ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان حجامہ کپنگ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حکیم محمد ابو بکر، حکیم محمد افضل میو اور طبیبہ فرح تبسم نے مطب الفاروق و حجامہ سنٹر نزد شیزان فیکٹری لاہور میں منعقدہ مجلس مذکراہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جینیاتی طور 23.4فیصد سے لیکر71فیصد مریضوں میں سرائسسزموروثی ہوتا ہے۔ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سرائسسز کی مریض خواتین زیادہ بیماری کے اثرات سے متاثر ہوتی ہیں اس لئے انہیں زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔