’ہم سب کے قائد اعظم“کے موضو ع پر تقریب،اہم شخصیات کی شرکت

’ہم سب کے قائد اعظم“کے موضو ع پر تقریب،اہم شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے زیرِاہتما م فلیٹیز ہوٹل شالیمار ہال میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 143 ویں یوم پیدائش کے موقع پر "ہم سب کے قائداعظم "کے عنوان خصوصی تقریب سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں ہوئی، تقریب میں بابائے قوم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے کیک کاٹے گئے۔ تقریب میں مسلم لیگ (ق) سے رہنماء کامل علی آغا،عوامی تحریک سے خرم نواز گنڈا پور، جمعیت علمائے پاکستان سے قاضی زوار بہادر، مجلس وحدت المسلمین سے اسد نقوی،، عبدالرؤف صدیقی، بشپ سیبٹین شاہ، ڈاکٹر حمید تنولی، صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر مراد راس، پیر سیدمحمد حبیب عرفانی، جنرل (ر)غلام مصطفےٰ، سینئرصحافی اور دانشور مجیب الرحمان شامی، ارشاد عارف، افتخار احمد، چوہدری غلام حسین، اوریامقبول جان، سلما ن غنی، سلمان عابد، ذیشان ملک، ایثار رانا، چوہدری غلام حسین، توفیق بٹ، احسن ضیاء، پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی ندیم عباس باراء، سعدیہ سہیل، آپا صادقہ صاحب داد خان، نیلم حیات، فرحت فاروق سمیت گورننگ باڈی کے اراکین علی امتیاز وڑائچ، عامر گجر، عثمان سعید بسراء، حافظ عبیداللہ، ندیم قادر بھنڈر،خواجہ عامر رضا،ناصر سلمان، رانا اختر حسین، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان اور صدر جنوبی لاہور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر مکاتب فکر کے افراد کی شرکت۔

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بابائے قوم کے فرمودات اور عملی اقدامات کی پیروی کرنے پر زور دیا، اسلامی، فلاحی اور جدید جمہوری ریاست کے تصور کو اجاگر کیا، قوم کی فلاح و ترقی اور یکجہتی بابائے قوم کے نظریات پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے،اعجازاحمدچوہدری نے تقریب میں قرارداد بھی پیش کی جسے تقریب کے شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پاکستانی قوم کے لیے مینارہ نور اور رہنماء اصول ہیں۔ قوم کی فلاح، ترقی اور یک جہتی بابائے قوم کے فرمودات اور عملی اقدامات کی پیروی سے ہی ممکن ہے. قائد اعظم کا تصور تھا کہ پاکستان ایک اسلامی، فلاحی، جدید، جمہوری ریاست کا تھا جو کرپشن اور اقربا پروری سے پاک ہو، قوم کے تمام طبقات کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس تصور کو ہر سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں. پاکستان کو ترقی یافتہ، جدید، معاشی لحاظ سے مضبوط ملک بنانے میں آبادی کی 50 فیصد سے زائد نوجوان نسل کا اہم ترین کردار ہے. یہ اجتماع حکومت، سیاست دانوں اور معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے موجودہ نوجوان نسل کو رہنمائی فراہم کرنے کی اہمیت پر مزید زور دیتا ہے. ہمارے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے فکر قائد و اقبال کو مرکز اور صوبوں کی سطح پر نصاب اور عملی تعلیم کا بھرپور حصہ بنانا چاہیے.ملک میں مذہبی رواداری اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے قائد اعظم کے فرامین کی روشنی میں قومی شعور کو مسلسل اجاگر کرنے کی کوششوں کو جاری رہنا چاہیئے.قائد کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے. کشمیریوں پر جاری مسلسل بھارتی ظلم و ستم کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانے میں تمام فعال طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے. تقریب سے کامل علی آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظریہ پاکستان کی مخالفت کرنے والوں نے آج قائداعظم محمد جناح کے موقف کو تسلیم کر لیا،ہندوستان کے اندر مسلمانوں نے آج پھر اپنی آزادی کی تحریک شروع کردی ہے اور بھارت میں دوسری اقلیتیں بھی مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہیں، دوقومی نظریہ جیت چکا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی، خرم نواز گنڈا پور نے اپنے خطاب میں کہاکہ پسے ہوئے طبقات کو انصاف ضرور ملنا چاہئے، کروڑوں لوگوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دیکھا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے، قاضی زوار بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ سچ بولا اور انہوں نے اپنی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن دیا، تقریب سے اسد نقوی، عبدالرؤف صدیقی، ڈاکٹر طاہر تنولی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمد جناح سب کو ساتھ لے کر چلے، پاکستان بننے کی تحریک میں مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دیں، آزادی بہت بڑی نعمت ہے، بھارت نے آج مسلمانوں کو جس اذیت میں رکھا ہوا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں

ملتی، تقریب سے بشپ سیبٹین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتیں پاکستان میں محفوظ ہیں، ملکی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کابھی اہم کردا ر ہے اور وہ بھی اس ملک کے برابرکے شہری ہیں، صوبائی وزیرمراد راس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمد جناح بہت خوبیوں کے مالک تھے، اور ان کی ایک خوبی وقت کی پابندی کرنا تھی، ہم سب کو وقت کی پابندی کرنی چاہئے، ملک درست سمت کی طرف جا رہا ہے،قائدِاعظم کے بعداس قوم کو ایک لیڈر عمران خان کی صورت میں مل چکا ہے جو اس ملک کا خیر خواہ ہے اور ملک اور عوام کی بہتری کے لئے کچھ کرناچاہتا ہے، پیر سید محمدحبیب عرفانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بانی پاکستان کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ء ہوناچاہئے، قائداور علامہ اقبال کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا ہمیں بھرپور ساتھ دینا چاہئے،کرپشن کے خاتمے اور نظام کی تبدیلی کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے اس قوم کے اربوں روپے لوٹے، ہمیں اپنی سوچ اور اپنے آپ کو بدلنا ہوگا، اوریا مقبول جان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج انڈیا کے کریا کریا میں نظریہ پاکستان کی گونج ہے، قائداعظم ایک عظیم لیڈر تھے، تقریب سے مجیب الرحمان شامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی قائداعظم کی پیدائش کے موقع پرخوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ہے اس پر میں اعجازاحمدچوہدری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائداعظم کی آمدنی اور خرچے کی پائی پائی کاحساب موجود ہے، وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے تھے، میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی آئندہ ایسی نشست اہتما م کیاجائے، ہم سب قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تقریب چوہدری غلام حسین، سلمان غنی، سلمان عابد، احسن ضیا، حبیب اکرم، بزرگ ایم پی اے صادقہ صاحب داد خان سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔