حکومت مزدور طبقات کوصحت کی معیاری سہولیات دے،اشرفنظامی

حکومت مزدور طبقات کوصحت کی معیاری سہولیات دے،اشرفنظامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب مزدورں اور ان کے لواحقین کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں غیر ذمہ دارانہ روایہ اپنانے کی بجا ئے ان کے قانونی اور انسانی حقوق کی فراہمی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل اایسوسی ایشن کے صدر، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے متحدہ لبیر فیدڑیشن کے چیئرمین محمد یعقوب کی سربراہی میں وٖفدسے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں مزدرو رہنماؤں جن میں حنیف رامے، محمد اکبر، نذیر شہزاد اور الطاف بلوچ شامل تھے جبکہ پی ایم اے کی طرف سے ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،، ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق اور ڈاکٹر نادر خان،ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہٰ شیروانی اور ڈاکٹر عمران شاہ نے شمولیت کی۔

مزدروں کے وفد نے سوشل سیکیورٹی میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے علاج معاج اور ڈاگنوسٹک سے متعلقہ مشنیری کی خریداری میں 2014سے آج تک کو ئی پیش رفت نہ ہوئی ہے۔ مزید براں ڈاکٹرز، نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خالی اسامیوں پر تعیناتی میں بھی انتظامیہ اجلت سے کام لے رہی ہے۔ پی ایم اے کے عہدیداران نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ مزدروں اوران کے لواحقین کے علاج کی سہولیات کے لیے ان کی آواز میں لیبک کہیں گے