ٹرانسپورٹ کے چالانو ں کی فیس میں اضافہ فوری روکا جائے،شیخ عبدالمتین
لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن (ر)کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ سرکار نے روٹ پرمٹ کی فیس ڈبل اور تجدید کی فیس کو تین سال کے بجائے ایک سال کرکے ٹرانسپورٹرز کے لئے مزید مشکلات پیدا کر دی ہیں،میری حکومت وقت سے التجا ہے کہ چالانوں کی فیس میں اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے۔
،کاروں اور اوورسپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے بے شک چالان کئے جائیں لیکن کمرشل گاڑیاں جو سپیڈ لمٹ کے اندر چلتی ہیں ان کے بارے میں نظر ثانی کی جائے