ایل ڈبلیو ایم سی کاکرسمس صفائی آپریشن مکمل،چیئرمین نے شہرکادورہ کیا

ایل ڈبلیو ایم سی کاکرسمس صفائی آپریشن مکمل،چیئرمین نے شہرکادورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی صفائی آپریشن مکمل، ادارے کی جانب سے 650اضافی ہیلپر تعینات کئے گئے اور 350فیلڈ مشینری کی مدد سے کرسمس کے موقع پر شہر سے 5000ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ بر وقت اکٹھا کرکے ماحول دوست اندز میں تلف کیا گیا۔ چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کرسمس کے موقع پر جہاں مسیحی ورکرز اور برادری کو مبارک باد دی گئی۔ چئیرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام مکمل طور پر فعال ہے

  اور اس سلسلے میں ادارے اور بین الاقوامی کنٹریکٹرز کی جانب سے تمام تر مشینیری اور افسرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنایا گیا۔ 

مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد ہے اور شہریوں کو صاف ماحول دینے میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقبل برداشت ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کرسمس بازاروں کی بھی خصوصی صفائی ستھرائی کا انتظام کیا گیا جس میں 50سے زائد ورکرز کو 2شفٹس میں تعینات کیا گیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے کرسمس کے موقع پر قبل ازوقت پلاننگ کی گئی جس پر 100فیصد عمل درآمد کرتے ہوئے کامیاب صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔ مزید شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے غیر معمولی اقدمات کئے جارہے ہیں