قائداعظم ؒ کے افکار و خیالات کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے،امتیاز رفیع

قائداعظم ؒ کے افکار و خیالات کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے،امتیاز رفیع

  



 لاہور (پ ر)جناح رفیع فاؤنڈیشن کے چیئرمین امتیاز رفیع بٹ نے یومِ قائدِ اعظم کی مناسبت سے منعقدہ ”جناح اینڈ رفیع بٹ کنٹری بیوشن ٹو پاکستانز اکانومی“کتاب کی تقریبِ رونمائی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قائدِ اعظم کے پیش کر دہ دو قومی نظریہ کی وضاحت آج ہندوستان میں مسلمانوں سے ہونے والے سلوک سے ہو رہی ہے۔ ہمیں قائدِ اعظم کے افکار و خیالات کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب سے مصنفہ ڈاکٹر نورین طلحہ، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو، سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان،معروف تجزیہ کار و صحافی ہارون الرشید، معروف ماہرِ تعلیم و سابق وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری اور معروف سیاسی رہنما کامل علی آغا نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں یومِ قائدِ اعظم کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1