وفاقی چیمبر الیکشن،بزنس مین پینل بلوچستان کے جمعہ خان بلا مقابلہ نائب صدر منتخب

وفاقی چیمبر الیکشن،بزنس مین پینل بلوچستان کے جمعہ خان بلا مقابلہ نائب صدر ...

  



کوئٹہ،کراچی (آن لائن)پروگریسیو بزنس گروپ بلوچستان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019-20کے لئے پاکستان بزنس مین پینل کے غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین بزنس مین پینل کی یقینی کامیابی کو دیکھتے ہوئے نوشتہ دیوار پڑھ لیں ورنہ 27دسمبر کو انہیں شکست فاش ہو گی،اس سلسلے میں گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروگریسیو بزنس گروپ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف حاجی غلام فاروق خلجی،چیئرمین جمعہ خان،سابق نگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری کیو سی سی آئی کے فوکل پرسن صلاح الدین خلجی و دیگر نے پاکستان بزنس مین پینل کے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ بلوچستان کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،ایسوسی ایشن اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ہم اب کے بار اپنے ووٹوں سے یقینی طور پر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے،مخالفین اپنی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے حواس باختگی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں بلکہ وہ بلوچستان کے ووٹرز اور دیگر کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کرنے پر اتر آئے ہیں ہم انہیں اپنے مثالی اتحاد اور اتفاق شکست فاش سے دوبار کریں گے بلوچستان کے چیمبرز اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد اس بار بزنس مین پینل کی کامیابی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اس وقت صوبے کے 99فیصد چیمبرز اور دیگر کی نمائندگی یہاں موجود ہے جو پاکستان بزنس مین پینل کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو بزنس مین پینل سے بہت سی تعلقات وابستہ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اب ہمارے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا مزید بلوچستان اور دیگر صوبوں کے صنعت و تجارت کے شعبوں کو نظر انداز کئے جانے کی روایت ختم ہو جانی چائیے اس موقع پر بزنس مین پینل کے نامزد صدارتی امیدوار میاں انجم نثار کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے چیمبرز اور صنعت و تجارت سے وابستہ افراد نے فیڈریشن آف پاکستان کے سالانہ انتخابات کے لئے جس اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے وہ ملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے مشعل راہ ہے ہم شکرگزار ہیں کہ بلوچستان بھر کے تاجر اور صنعتکار ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں مخالفین یقینی شکست دیکھ کر راہ فرار اختیار کر رہے ہیں لیکن ہم 27دسمبر کو اپنی واضح برتری ثابت کر کے دیکھائیں گے بلوچستان کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے بھر پور اعتماد پر شکرگزار ہیں بلکہ ہم انہیں یقین دہانی کراتے ہیں کہ بلوچستان کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل رہے گا،پاکستان بزنس مین پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی ہمیں واضح برتری حاصل ہیں وہاں کے 30ووٹرز میں سے 24کی حمایت ہمیں حاصل ہیں 27دسمبر کو جیت ہماری ہوگی بلوچستان خصوصی توجہ کا طلب گار ہیں یہاں امن و امان کی فضا تب قائم ہو گی جب لوگوں کو باعزت روزگار میسر آئے گا۔ ہمیں 50فیصد توجہ بلوچستان پر مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے ایسا نہیں ہوا تو پھر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صنعتکار اور تاجر متحد ہو کر اپنے حقوق کی بھرپور دفاع کی جدو جہد کریں گے۔

انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کی مبہم کردار کی وجہ سے وفاقی وزیر تجارت، چیئرمین ایف بی آر و دیگر صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو ملاقات تک کا وقت نہیں دے رہے بلکہ ہماری تجاویز کو بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی جس سے ہمارے قائم کردہ روایت ختم ہو چکی کیونکہ پہلے وفاقی وزیر تجارت و دیگر ہماری تجاویز کے بغیر اور ہمیں اعتماد میں لئے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتے مگر اب صورتحال یکسر مختلف ہے اسی لئے کاروبار اور صنعتی و تجارتی سرگرمیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمارے انتہائی منجھے ہوئے صدارتی امیدوار ہیں جبکہ دوسری طرف ان کے مقابلے میں ایک اہم بی بی ایس ڈاکٹر کو لاکھڑا کیا گیا ہے ہم کہتے ہیں جس کا کام اسی کو سانجھے،تقریب کے دوران بلوچستان کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز و دیگر نے بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار و دیگر کو اپنی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی،تقریب میں سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ،سابق رکن قومی اسمبلی و چیمبر آف کامرس کے رکن عبدالقہار خان ودان چیمبرز کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں شرکا کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

مزید : کامرس