یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،افتخار علی ملک 

یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے،افتخار علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر اورچیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)  افتخار علی ملک نے کہا ہے یو بی جی کی قیادت ہمیشہ قانون کی حکمرانی، جمہوریت کے فروغ اور آئین  کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، تمام فیصلے تاجر برادری کے مفاد میں اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں اور تاجروں کو درپیش حقیقی مسائل اور شکایات کو دور کرنے کی کوشش ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ بدھ کو کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ الیکشن میں بزنس مین پینل (بی ایم پی) کو واضح شکست دے گا، بزنس مین پینل گزشتہ پانچ سالوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کر رہا ہے اور اس مرتبہ بھی شکست ہی ان کا مقدر ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے نائب صدر کے ایک امیدوار محمد علی قائد کے پی کے سے بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جو چیمبرز میں ہماری مقبولیت کا واضح ثبوت ہے اور اپوزیشن کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔ 

مزید :

کامرس -