کا رپور یٹ سیکٹر کی ر یٹرنزمیں 31جنو ری تک تو سیع کی جا ئے‘حسن علی

کا رپور یٹ سیکٹر کی ر یٹرنزمیں 31جنو ری تک تو سیع کی جا ئے‘حسن علی

  



لاہور(این این آئی)حکومت ٹیکس ریٹرن آ گا ہی مہم کے ذریعے 30لاکھ گو شوارے جمع کر سکتی ہے ورنہ آ ئی ایم ایف کی شر ط پو ری نہیں ہو سکے گی،ابھی تک صرف 18لاکھ گوشوارے جمع ہو ئے ہیں جوگزشتہ سال سے 9لاکھ کم ہیں اور انہیں 31سمبر تک پورا کر نا نا ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین آ ئی کیپ کمیٹی لا ہورٹیکس با رسید حسن علی قادری نے آگاہی مہم کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آ رکے افسران کی جانب سے آ ڈٹ کے نام پر پریشان کرنے کی وجہ سے لوگ ریٹر نزجمع نہیں کر وا تے،آ ڈٹ کے معاملا ت کو آ سان اور شفاف بنا نے کی ضرورت ہے۔ جب تک عوام میں ریٹرنز آ گا ہی مہم کا آ غا ز نہیں کیا جا ئے گا نہ گو شوارے جمع ہوں گے اور نہ ہی ریو نیو کلیکشن بہتر ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ہما رے ملک میں 48لاکھ این ٹی این ہو لڈر ہیں،28لا کھ سے زائد کمر شل کنکشنز ہولڈرز ہیں لیکن گو شوارے ابھی تک 18لاکھ جمع ہو ئے ہیں، زراعت کے شعبے پر خا ص تو جہ دینے کی ضرورت ہے جہاں سے بہت زیا دہ ریو نیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کارپوریٹ سیکٹر کی ریٹرنرکی تاریخ میں 31جنور ی 2020تک تو سیع کر ے تا کہ ٹیکس دہندگان کیلئے آسانیا ں پیدا ہوں۔

مزید : کامرس