بلوچستان‘ سندھ میں گیس  کے نئے ذخائر کی دریافت کو خوش آئند ہیں، چوہدری افتخار

بلوچستان‘ سندھ میں گیس  کے نئے ذخائر کی دریافت کو خوش آئند ہیں، چوہدری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں گیس  کے نئے ذخائر کی دریافت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس ذخیرے بلوچستان کے ضلع قلات اور سندھ کے ضلع خیر پور میں ملے ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق قلات سے ایک کروڑ7لاکھ کیوبک فٹ جبکہ خیر پور سے 2کروڑ 86لاکھ کیوب فٹ گیس نکل رہی ہے انہوں نے کہا کہ دریافت شدہ گیس کو مرکزی  پائپ لائن سے جوڑ کر گیس بحران کا خاتمہ کیا جائے تاکہ انڈسٹریز کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس مل سکے اور گیس پریشر کو بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ صنعتی پیداوار کے لیے گیس کو توانائی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
 انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا تو ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگااور ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -