باڑہ، صحت انصاف کارڈ کے برطرف عملے کا احتجاجی مظاہرہ

باڑہ، صحت انصاف کارڈ کے برطرف عملے کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ کے برطرف کئے گئے صحت انصاف کادڑ عملہ کا باڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاج،ہمیں تنخواہیں اور واپس اپنی ڈیوٹی پر بحال کیا جائے منتخب نمائندے نے ہماری جگہ پر اپنے بندوں کو ڈیوٹی پر لگایاہے تحریک انصاف حکومت ہمیں انصاف دیں۔محمد سعید ودیگر کا مطالبہ ہمیں اپنے تنخواہیں دیکر ڈیوٹی پر بحال کیا جائے ہمارے دفتر کے تالے توڑ کر نیا سٹاف لگا دیا جو ہمارے ساتھ ناانصافی کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار باڑہ صحت انصاف کارڈ کے سینئر محمد سعید اور خیال جان سمیت دیگر ساتھیوں نے باڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ باڑہ انصاف صحت کارڈ آفس میں ہم پہلے سے ڈیوٹی پر لگا دیئے تھے جو کہ مارچ 2019 سے ہمارے تنخواہیں بند کرکے اب نیا سٹاف لگا دیا ہے۔ ہمارے دفتر کے تالے راتوں رات توڑ کر نئے سٹاف کی تعیناتی ہمارے ساتھ مکمل ناانصافی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ سے ہمارے تنخواہیں بند کیں گئے ہیں اور اب ڈیوٹی سے بھی فارع کر دیئے۔انہوں اعلی حکام سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے