رستم میں قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر پروقار تقریب کا انعقاد
رستم(نمائندہ پاکستان) سدھوم چلڈرن اکیڈمی اینڈ سائنس کالج رستم میں قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلباء نے تلاوت قرآن پاک، حمد، نعت، ملی نعمیں،نظمیں، انگریزی او راردو تقاریر بھی پیش کئے،تقریب میں حصہ لینے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل حید ر علی نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے انکے مسلسل محنت اور قربانیوں سے پوری قوم پاکستان میں آزاد حثیت سے زندگی بسر کر رہے ہیں وہ ایک عظیم لیڈر اور نڈر انسان تھے مسلمانان برصغیر کمر بستہ ہو کر ایک تازہ ولولے کے ساتھ قائد اعظم کی رہنمائی میں آزادی کا جدوجہد کرتا رہا اور انہوں نے اپنا پیشہ وکالت چھوڑ کر سیاست اپنانے لگے آخر کارقائد نے پاکستان کا مقدمہ جیت کر پاکستان کو آزاد کیا انکی محنت کی وجہ سے برصغیر پاک و ھند اور پوری دنیا میں اسکا گھونج رہا قائد اعظم نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں طلباء سے خطاب میں محنت کی تلقین کرتے تھیں کہ زیادہ محنت میں کامیابی مضمر ہے انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنایا اب طلباء کی ذمہ داری ہے کہ بہتر تعلیم حاصل کرکے قائد اعظم کا پیغام کام،کام اور بس کام کو عملی جامہ پہنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم علامہ اقبال کی خواب کی تعبیر ہے یہی تعلیم پوری دنیا میں روشنی کریگی اپنا تن،من دھن قربان کرکے اچھی تعلیم حاصل کرکے اقوام عالم کو پیغام دیں کہ ہم ایک اچھے اور سچے پاکستانی ہے وقت کا بہترین استعمال ترقی کا ضامن ہے قائد اعظم بھی ہمیشہ وقت کوقدر کی نگاہوں سے دیکھتا تھا اور اس کی محنت کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ملک پاکستان میں جی رہے ہیں