الخدمت فاونڈیشن ضلع خیبر کے زیر اہتمام قائداعظم ڈے کا انعقاد

الخدمت فاونڈیشن ضلع خیبر کے زیر اہتمام قائداعظم ڈے کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خیبر(بیورورپورٹ) الخدمت فاونڈیشن ضلع خیبر کے زیر اہتمام الخدمت سکول لنڈی کوتل اور پاک اسلامیہ سکول جمرود میں قائد اعظم ڈے کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر لعل اکبر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خیبر تھے ان کے ہمراہ جانباز آفریدی ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر الخدمت فاونڈیشن ضلع خیبر اور ارشد حسین انچارج الخدمت ارفن کیئر پروگرام ضلع خیبر تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہپاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی مسلسل جدوجہدسے اسلامی جمہوریا پاکستان وجود میں آیا انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کے 173 یتیموں کو فری تعلیم و تربیت دے رہے ہیں اس کے علاوہ سہ ماہی ہر یتیم کو 7200روپے تعلیم کی اخراجات کے لئے بطور وظیفہ دے رہے ہیں ساتھ ہی وینٹر پیکج اور فوڈ پیکجز بھی مہیا کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان یتیم بچوں کے سالانہ مفت طبی معائینہ اور ساتھ ہی ادوایات دی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی تعلیمات پر چل کر پاکستاں کو اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں ان کی تعلیمات پورے پاکستان کیلئے ترقی کا ضامن ہیں اخر میں انہوں نے کہاکہ پورے ضلع میں یتیم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اگر اس کارخیر میں مخیر حضرات نے ہمارے ساتھ تعاؤن کیا تو ہم اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ بچے اور بھی سپانسر کریئنگے۔