طالب علم اقدس مکمل کو نقدانعام سے نوازا گیا
تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے صدر اور معروف قانون دان قمر زمان خان ایڈو کیٹ کی طر ف سے آل پاکستان سکولز کے مابین تقریر ی مقابلوں میں سیکنڈ پوذیشن اور خیبرپختونخوا میں پہلی پوذیشن حاصل کرنے والے تحصیل تخت بھائی کے علا قہ جھنڈئی ثمر باغ سے تعلق رکھنے والے گورنمنٹ ہائی سکول گوجر گڑھی جماعت نہم کے طالب علم اقدس مکمل کو نقدانعام سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ان کے آفس تحصیل کمپلیکس میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انصاف لائیر فورم تحصیل تخت بھائی کے صدر جمشید خان ایڈو کیٹ، میڈیا کلب کے چیئر مین حاجی ہدا یت اللہ مہمند،جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر جان عالم، آفس سیکرٹری حاجی مسعود اعو ان بھی مو جود تھے۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے صدر قمر زمان خان ایڈو کیٹ نے طالب علم اقدس مکمل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے انہیں خوب داد دی اور انہیں مستقبل کے لئے ایک بڑاآثاثہ اور تحصیل تخت بھائی کے لئے ایک اعزازقرار دیا۔