جوہانسبرگ میں انڈین قونصل جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جوہانسبرگ میں انڈین قونصل جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جوہانسبرگ میں انڈین قونصل جنرل کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے انڈیا اور کشمیر میں جاری متعصبانہ اور اقلیت کْش اقدامات کے خلاف بینر و کتبے اْٹھارکھے تھے جبکہ فلک شگاف نعروں سے انڈیا کی نسل پرستانہ قانون سازی کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین وزیرِاعظم نریندرمودی انڈیا کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے کا کام 2020 کے اختتام تک ضرور مکمل کرلے گا اور اسکا آغاز کشمیر پر قبضے سے کرتے ہوئے حالیہ قانون سازی سے کردیا گیا ہے۔بھوک، افلاس اور گندگی سے آراستہ انڈیا کو نسل پرستی کا کلنک ٹکڑوں میں تبدیل کردے گا اور اس سب زوال کا سہرا اکیلے مْودی کے سر ہوگا۔

مزید :

علاقائی -