قائداعظم کے رہمناء اصولوں سے ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے: چوہدری با بر حسین

  قائداعظم کے رہمناء اصولوں سے ہی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے: چوہدری با ...

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ بورڈ نوشہر ہ چوہدری بابر حسین نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چل کر کرہی قوم موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتی ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگیرہ کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کی ہی کے دن ہم نے اہنے عظیم محسن قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وہاں ان کے افکار و سوچ کو تازہ کرنے اور اس نظیرئیے کو بنیاد بناکر آگے بڑھنے کا عزم کا اعادہ کرنے کا بھی دن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوم قائد پر سالگیرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر سیکرٹری کینٹ بورڈ امجد حسین، لائق شاہ، انسپکٹر خلیل داوڑ، محمد اسرار کے علاوہ سابق ممبران کینٹ بورڈ بھی موجود تھے ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ بورڈ چوہدری بابر حسین نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے عمر بھر ٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مسمانان ہند کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدہ لڑا اور برصغیر پاک و ہند میں انگریز کے تسلط اور ہندو سامراج کی ریشہ دوانیوں کا شکار بننے والی مسلمان قم کو قائد اعظم نے نہ صرف مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا بلکہ اپنی جمہوری تگ و دود کے نتیجے میں دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر مسلمانوں کیلئے ایک الگ اسلامی ریاست کی تشکیل کو ممکن بنایا جہاں رنگ و نسل، مذہبی بشمول اقلیتوں کیلئے کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گزارنے اور ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں انہوں نے مزید قائد اعظم کے بے مثال چودہ نکات پر بھی روشنی ڈالی اور قائد اعظم کے بچپن سے لیکر پاکستان بنانے تک کی انکی زندگی پر تفصیل سے روشنی ٖڈالی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...