نائیجر میں داعش کی معاونت کے الزام میں دو ترک باشندے گرفتار

نائیجر میں داعش کی معاونت کے الزام میں دو ترک باشندے گرفتار

  



دارالبیضاء(این این آئی)افریقی ملک نائیجر کی پولیس نے دو ترک باشندوں سمیت تین غیرملکیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر دہشت گرد تنظیم داعش کی مالی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ ملزمان میں ایک مقامی سہولت کار بھی شامل ہے جو داعش کے دہشت گردوں کی مدد میں غیرملکیوں کی مدد کررہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان غیرملکیوں کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب سیکیورٹی حکام کی طرف سے ملک میں داخل ہونے والے مشتبہ دہشت گردوں کی پاسپورٹس پرموجود تصاویر اور اشتہار آویزاں کرکے ان کی گرفتاری میں معاونت کی اپیل کی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دارالحکومت نیامی میں داخل ہونے والے ان مشتبہ اور خطرناک دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔نائیجر ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ ترک ایئرلائن کے ذریعے نیجر میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

مزید : علاقائی