بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے گھر گھرچھاپے،25 فلسطینی گرفتار

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے گھر گھرچھاپے،25 فلسطینی گرفتار

  



غرب اردن(صباح نیوز)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے گھر گھر چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو  گرفتارکر لیا، قابض فوج نے تلاشی کے دوران گھروں بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی گئی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گرفتار کیے گئے شہریوں میں طلبا، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما اور ارکان شامل ہیں۔گرفتار کیے گئے تمام شہریوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔غرب اردن کے شمالی شہر رملہ میں تلاشی کے دوران بیرزیت یونیورسٹی کے دو طلبا  سمیت   6 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار طلبا کی شناخت جعفر عزیز کاید اور ضیا جمیل نواورہ کے ناموں سے کی گئی۔ام الشرائد کالونی میں چھاپے کے دوران بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم عبدالرحمان حمدان کو حراست میں لیا گیا۔ادھر شمالی شہر نابلس میں الجدیدہ کالونی میں چھاپے کے دوران اسامہ عماد مسیمی نامی فلسطینی کو گرفتار کیا گیا۔اریحا میں تلاشی کے دوران شادی ابو حدید، الخلیل سے خالد ذیاب شرباتی، محمد ایاد البو اور عبید عادی کوحراست میں لیا گیا۔جنوبی شہر بیت لحم سے 22 سالہ عمر کاید طقاطقہ، 23 سالہ فاید فائز طقاطقہ، 16 سالہ سند امجد طقاطقہ اور متعدد دیگر فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مزید : علاقائی


loading...