سرائے نورنگ میں بدقماش عنا صر کیخلاف کارروائی ایک اشتہاری، 3سہولت کار گرفتار

سرائے نورنگ میں بدقماش عنا صر کیخلاف کارروائی ایک اشتہاری، 3سہولت کار گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تجوڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پرقتل اقدام قتل اوردہشت گردی سمیت نصف درجن سے زائدمقدمات انتہائی مطلوب اشتہاری محمدعلی عرف مدلو کوتجوڑی پولیس نے تین سہولت کاروں سمیت گرفتارکرکے میدیاکے سامنے پیش کردیا‘گذشتہ روزڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمندنے تھانہ نورنگ میں ایس ایچ اوتجوڑی آیازخان،ایس ایچ اونورنگ وحیدنوراورتفتیشی آفسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ محمدعلی عرف مدلوولدسعداللہ سکنہ تجوڑی قتل اقدام قتل اوردہشت گردی سمیت نصف درجن سے زائدمقدمات میں تجوڑی پولیس کومطلوب تھے گذشتہ روزایس ایچ اوآیازخان کواطلاع ملی کہ پولیس کوانتہائی مطلوب اشتہاری محمدعلی عرف مدلوسلیمان خیل سے موٹرکارمیں تجوڑی آرہے ہیں پولیس نے اطلاع کومصدقہ جان کرناکہ بندی کی جب اشتہاری محمدعلی عرف مدلوکے موٹرکار کو پولیس نے روکی جس میں مطلوب اشتہاری محمدعلی عرف مدلوتین سہولت کاروں عبدالحمیدسکنہ تجوڑی،وزیرخان سکنہ بچکن احمدزئی اورسخی مرجان سکنہ آدمزئی سمیت سوارتھے پولیس نے اشتہاری محمدعلی عرف مدلوتین سہولت کاروں سمیت گرفتارکرلیاجبکہ اُن کے قبضے سے کلاشنکوف،تین عددمیگزین 60عددکارتوس برآمدکرلئے ڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمندنے مزیدبتایاکہ اشتہاری محمدعلی عرف مدلوایک پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...