ملک کو ریاست مدینہ بناکر دکھا ئیں گے، 2020ء معاشی انقلاب کا سال، چودھری سرور

ملک کو ریاست مدینہ بناکر دکھا ئیں گے، 2020ء معاشی انقلاب کا سال، چودھری سرور

  



لاہور(آئی این پی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ان شا اللہ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ بنا کر دکھائیں گے معاشرے کو ظلم‘ناانصافی‘کر پشن جیسے مسائل سے مکمل طور پر پاک کیا جائیگا‘2020پاکستان کیلئے معاشی انقلاب کاسال ثابت ہوگا‘عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری حکومت کا مشن ہے‘پانی کی کمی پاکستان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ہم نے پانی کو محفوظ نہ بنایا تو زمینیں بنجر ہو جائیں گی میگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور مہمند ڈیم پر بھی کام چل رہا ہے‘ گوادر پاکستان کا انڈسٹریل حب بننے جا رہا ہے‘ یونیورسٹیز کو بتا دیا ہے کہ ہمیں کلاوڈ ٹیکنالوجی اور ربوٹیکس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ بدھ کے روز پی سی ہوٹل لاہور میں پاکستان انجینئرنگ کانگر یس کے75ویں سالانہ افتتاحی سیشن سے خطاب او ر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پاکستان انجینئرنگ کانگر یس کے صدر راشد وٹو‘سیکرٹر ی پاکستان انجینئرنگ کانگر یس نجم وحید سمیت دیگر بھی موجود تھے تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قائد اعظم کی ولادت کے دن ہمیں پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کا پھر سے اعادہ کرنا ہے قائد اعظم محمدعلی جناح قانون اور انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھتے تھے انکی سیاسی بصیرت نے آج ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ ٹھیک تھا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کا جو نعرہ لگایا آج ہماری حکومت اسی نعرے پر عمل کر رہی ہے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنارہے ہیں انشاء2نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر مکمل عمل کیا جائیگا۔

گورنر پنجاب

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...