عامر کیانی وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے

  عامر کیانی وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کراچی پہنچ گئے۔ صوبے بھر میں تنظیم سازی اور وکلا ونگ کی از سر نو تشکیل کے مشن پر کام کریں گے۔ عامر محمود کیانی دورہ سندھ کے دوران سندھ بھر کے وکلا ونگز سے ملاقات اور ڈویژنل بارز سے خطاب بھی کریں گے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل عامر محمود کیانی کی گونر سندھ عمران اسماعیل سے بھی اہم ترین خصوصی ملاقات جس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کرنانی بھی موجود تھے۔ ملکی سیاسی صورتحال تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ انصاف لائرز فورم کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم امور پر خصوصی گفتگوبھی ہوئی۔تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے وکلا کو متحرک کرنے پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کہا کہ وکلا سیاسی طو ر پر نہایت باشعور اور متحرک طبقہ ہیں پاکستان کی سیاسی تحریک وکلا کے متحریک کرادار کی امین ہے۔
عامر کیانی