سنٹرل جیل فیصل آباد میں مسیحی قیدیوں نے کرسمس ڈے منایا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سنٹرل جیل فیصل آباد میں مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس ڈے جیل چرچ میں پروقار طریقے سے منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمدیوسف اوجلہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ سینئر سول جج (کریمینل ڈویژن) محمد شہباز حجازی، سپرنٹنڈنٹ جیل، تمام ڈپٹی سپرنٹنڈنس، اسسٹنٹ سپریٹنڈنس اور جملہ گارڈ بھی اس موقع پر موجودتھے۔ تقریب کے دوران کریسچن اسیران نے اپنے مذہبی عقائدکے مطابق رسومات ادا کیں۔ مہمان خصوصی نے کریسچین اسیران کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔